ٹخنہ(2)
Ankle
ابن سیرینؒ کے مطابق ٹخنہ مقام کی علامت ہے۔ بہت سے ٹخنے ہونا کھیل اور جنگ میں پڑنے اور اسی مقدار میں غم اٹھانے کی علامت ہے۔ پاؤں کا ٹخنہ ٹوٹنا اولاد کی موت اور غم کی علامت ہے۔ ٹخنے لڑائی، ضد، جھگڑے اور حیلے کی علامت ہیں۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق ٹخنوں سے کھیلنا حقیر ذلیل دشمن اور جھگڑے کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق ٹخنے دیکھنے کی پانچ ممکنہ تعبیریں ہیں: مقام، عورت، اولاد، مال، یا گفتگو۔ حلال جانور کا ٹخنہ حلال مال کی، اور اس کے برعکس حرام مال کی علامت ہے۔
