خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

کیلا

Banana

ابن سیرینؒ کے مطابق کیلا مالدار کے لیے مال، اور دیندار کے لیے دین کی علامت ہے۔ کیلا لینا یا ملنا مالدار کے لیے مال میں اضافے کی علامت ہے۔ کیلا کھانا دین و دنیا دونوں کے فائدے کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق کیلے کی تین ممکنہ تعبیریں ہیں: مال میں اضافہ، دین میں اضافہ، یا حلال رزق کی خوش گزرانی۔ موسم میں کیلا کھانا خوبصورت مالدار عورت سے شادی کی علامت ہے۔