خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

منکا

Bead

ابن سیرینؒ کے مطابق منکا پانا، خریدنا یا ملنا اس کی قیمت کے مطابق مال ملنے یا خادم ملنے کی علامت ہے۔ پاکیزہ سفید منکا پارسا خادم کی علامت ہے۔ سبز منکا خوش نصیب خادم کی، زرد منکا بیمار خادم کی، اور سیاہ منکا سخت دل بدخو خادم کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق منکے کی سات ممکنہ تعبیریں ہیں: عورت، خادم، لونڈی، مال، ادب و دانائی، اولاد، یا آزاد غلام۔