پرندہ(2)
Bird
ابن سیرینؒ کے مطابق پرندہ جتنا بڑا ہوگا، خواب دیکھنے والا اتنے ہی بڑے کام کی خواہش رکھے گا۔ بہت پرندوں کا کسی جگہ شور کرنا وہاں کے لوگوں کو غم پہنچنے کی علامت ہے۔ مرغ کا انڈا اپنے پاس ہونا بیٹے کی پیدائش کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق مرغ کا بات کرنا کام کے بلند ہونے کی علامت ہے۔ مرغ کا ہاتھ میں مرنا غم کی علامت ہے۔ مرغ کے جسم سے تازہ گوشت لے جانا کسی کے مال زبردستی لے جانے کی علامت ہے۔ مرغ کا گوشت کا ٹکڑا دینا اپنے مال میں سے کچھ خیرات کرنے کی علامت ہے۔
حضرت اسماعیل اشعثؒ کے مطابق مختلف پرندوں کا کسی شہر میں آنا وہاں غیر ملکی لشکر آنے کی علامت ہے۔
