ڈول
Bucket
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق ڈول ایسے شخص کی علامت ہے جو چھپا ہوا مال نکالتا ہے۔ ڈول پانی سے بھرنا یا اس سے پانی نکالنا محنت سے مال حاصل کرنے کی علامت ہے۔ صاف پانی سے بھرا ڈول آسانی سے مال ملنے کی علامت ہے۔ ڈول سے پانی زمین پر گرانا مال نیک کاموں میں خرچ کرنے کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق بڑا ڈول اپنے پاس ہونا یا ملنا کسی مالدار سے دوستی اور فائدے کی علامت ہے۔
