کنگھی
Comb
ابن سیرینؒ کے مطابق کنگھی ایسے شخص کی علامت ہے جس کا نسب واضح نہیں اور جس کے دین میں نفاق ہے۔ سر اور ڈاڑھی کو کنگھی کرنا غموں اور فرائض سے سرخرو ہونے اور خواہش پوری ہونے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق ڈاڑھی میں کنگھی کر کے بال نکالنا اپنے مال کی زکوٰۃ ادا کرنے کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق کنگھی خیر خواہ دوستوں کی علامت ہے، اور بال سنوارنا خواہش پوری ہونے کی، اور غم اور قرض دور ہونے کی علامت ہے۔
