رونا
Crying
چہرے پر رونے کے نشان پڑنا کسی نیک کام کی وجہ سے لوگوں کے طعنے سننے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق رونا خوشی اور اللہ کی بخشش کی علامت ہے۔ رونا مگر آنسو نہ نکلنا نیک کام نہ کرنے پر افسوس اور توبہ کی علامت ہے۔ بغیر آہ و زاری کے رونا خوشی اور راحت کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق رونے کے بعد ہنسنا موت کے قریب ہونے کی علامت ہے، جیسا کہ قرآن میں ہے: ھُوَ اَضْحَکَ وَاَبْکٰی (وہی ہنساتا اور رلاتا ہے)۔
