خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

کتّا

Dog

ابن سیرینؒ کے مطابق کتا دشمن کی علامت ہے — سفید کتا کمینے دشمن کی، اور سیاہ کتا سخت دشمن کی علامت ہے۔ کتے کا کاٹنا دشمن سے تکلیف کی علامت ہے۔ کتے کا کپڑا اتارنا دشمن کی بات کھلنے کی، اور پھاڑنا دشمن کے مال میں نقصان کی علامت ہے۔ کتے کا گوشت کھانا دشمن کو دور کرنے کی، اور کتے کو روٹی دینا رزق کی فراوانی کی علامت ہے۔ کتے کا قریب آنا دشمن کے لالچ کی علامت ہے۔ کتیا کا دودھ پینا خوف کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق کتیا کا گھر میں آنا کمینی عورت سے شادی کی علامت ہے۔

حضرت اسماعیل اشعثؒ کے مطابق شکاری کتا ظاہری دشمن کی علامت ہے۔ شکاری کتے کو کھلانا دانشمند دشمن سے خیر ملنے کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق کتے کی چار ممکنہ تعبیریں ہیں: دشمن، لالچی حکمران، عقلمند شخص، یا چغل خور شخص۔