کان کے جھمکے
Earrings
ابن سیرینؒ کے مطابق دونوں کانوں میں جھمکے ہونا زیب و زینت میں اضافے کی علامت ہے۔ دونوں میں قیمتی موتی ہونا عالم اور دانا ہونے کی علامت ہے۔ ایک کان میں موتی اور دوسرے میں نہ ہونا علم اور قرآن سیکھنے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق دو جھمکے ہونا عزت اور مرتبے کی علامت ہے۔ مرد کا بیوی کے کان میں سونے اور چاندی کی الگ الگ بالیاں دیکھنا طلاق دینے کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق جھمکوں کی چار ممکنہ تعبیریں ہیں: خوبصورت آراستہ اولاد، علم اور قرآن سیکھنا، بزرگی، یا بیوی کو طلاق دے کر غم پانا۔
