خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

مٹی کھانا

Eating Soil

ابن سیرینؒ کے مطابق مٹی کھانا لوگوں کو برا کہنے کی علامت ہے۔ کسی چیز کو مٹی کے ساتھ کھانا اپنا مال گھر والوں پر خرچ کرنے کی علامت ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کی قبروں سے خاک کھانا حج کرنے کی علامت ہے۔ گھر کی مٹی سے لپائی کرنا غمگین ہونے کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق سبز و سفید مٹی حلال مال کی، زرد مٹی بیماری کی، سرخ مٹی تفریح کی، اور سیاہ مٹی غم و اندیشے کی علامت ہے۔ کیچڑ میں غرق ہونا بڑی محنت میں پڑنے کی، اور کیچڑ سے نکل کر جسم صاف کرنا غم سے نجات کی علامت ہے۔