گرنا
Falling
ابن سیرینؒ کے مطابق منہ کے بل گرنا پریشانی کی علامت ہے، خاص کر جھگڑے کے دوران۔ کسی بلندی (پہاڑ، بالاخانہ، دیوار) سے گرنا خواہش پوری نہ ہونے کی علامت ہے۔
امام کرمانیؒ کے مطابق کسی جگہ سے گرنا امید پوری نہ ہونے کی علامت ہے۔ پہاڑ سے گرنا جسمانی تکلیف کی، اور زخم لگ کر خون بہنا اتنے ہی نقصان کی علامت ہے۔ پھسل کر گرنا تکلیف کی، جبکہ بغیر تکلیف کے گرنا آسانی کی نشانی ہے۔
گھر کی دہلیز سے سانپ بچھو گرتے دیکھنا حکمران کی طرف سے غم کی علامت ہے۔ چھت یا دیوار کا اپنے اوپر گرنا غیرمتوقع جگہ سے مال ملنے اور خوشحالی کی علامت ہے۔
