موٹا کمبل (گلیم) (Thick Blanket
Felt
ابن سیرینؒ کے مطابق گلیم رئیس اور سردار کی علامت ہے۔ بڑے آدمی کے لیے بزرگی میں اضافے کی، اور بعض کے نزدیک نیک پرہیزگار شخص کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق گلیم ملنا مالدار عورت سے شادی کی علامت ہے۔ عورت کے لیے یہی خواب اچھے شوہر کی علامت ہے۔ سبز گلیم پارسا مگر جھگڑالو عورت کی، سرخ گلیم عیش پسند عورت کی، زرد گلیم بیمار عورت کی، اور سیاہ گلیم زاہد عورت سے شادی کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق گلیم کی پانچ ممکنہ تعبیریں ہیں: رئیس مرد، پارسا عورت، مالدار عورت، لونڈی، یا خیر و فائدہ۔
