خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

ناخن (Nail

Fingernail

ابن سیرینؒ کے مطابق ناخن سختی، قوم اور لوگوں کی علامت ہے۔ بعض مفسرین کے نزدیک ناخن ہتھیار کی علامت ہیں۔ ناخن قینچی سے کاٹنا دین کی مضبوطی کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق ناخن طاقت اور دنیاوی مال حاصل کرنے کی علامت ہیں۔ ناخن ٹوٹنا مال حاصل نہ ہونے کی، اور گر کر دوبارہ اگنا اچھے کام اور بہت مال ملنے کی علامت ہے۔ سیاہ نیلے ناخن مصیبت کی، اور بہت لمبے ناخن بری علامت ہیں۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق معتدل ناخن دین و دنیا کی صلاح کی علامت ہیں۔ ناخن سیدھے کرنا بہت مال ملنے کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق ناخن کی چھ ممکنہ تعبیریں ہیں: قوت و توانائی، لوگوں کی دانائی، دیانتداری، دلیری، اولاد، یا غلام و بھائی سے فائدہ۔