کن کن لوگوں سے تعبیرِ خواب پوچھنا منع ہے؟
From Whom Dream Interpretation Should Not Be Asked
امام جعفر صادقؓ کے مطابق چار قسم کے لوگوں سے خواب کی تعبیر پوچھنا مناسب نہیں: بے دین لوگ، عورتیں (کیونکہ اس کام کے لیے خاص عقل درکار ہے)، ناسمجھ لوگ، اور دشمن — کیونکہ دشمن جان بوجھ کر بری تعبیر بتا سکتا ہے، اور تعبیر جیسی بتائی جائے اسی طرح واقع ہونے کا امکان رہتا ہے۔ چنانچہ ارشاد ہے: قَضَى الْأَمْرُ الَّذِي فِيهِ تَسْتَفْتِيَانِ (جس بارے میں تم دونوں پوچھ رہے ہو، اس کا فیصلہ ہو چکا)۔
