نکاح کرنا
Getting Married
ابن سیرینؒ کے مطابق شادی شدہ عورت کا خود کو دوبارہ شادی کرتے دیکھنا مال کی، اور کنواری کے لیے یہ عزت کی علامت ہے۔ مردہ عورت سے نکاح اور جماع کا خواب اس کی وراثت سے کچھ ملنے کی، اور بغیر جماع کے یہ خواب تھوڑی چیز ملنے کی علامت ہے۔ کسی عورت کا خواب میں اپنے شوہر کی موت دیکھنا اپنی موت کے قریب ہونے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق شادی شدہ عورت کا نامعلوم دوسرے شوہر کا خواب شوہر کی عزت اور مال میں اضافے کی علامت ہے۔ اپنی شادی دیکھنا مگر نہ پہچاننا موت کے خوف کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق کنواری سے نکاح کرنا اس سال بیوی یا لونڈی ملنے کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق شادی کرنے کی چار ممکنہ تعبیریں ہیں: عزت، مال میں اضافہ، آرام، یا خوشی۔
