شیشے کی بوتل
Glass Bottle
ابن سیرینؒ کے مطابق بوتل عورت کی علامت ہے، بعض مفسرین کے نزدیک یہ ایسے غلام کی علامت ہے جو عورتوں کی خدمت کرتا ہے مگر دیرپا نہیں ہوتا۔ خالی بوتل ملنا درویش عورت سے شادی کی علامت ہے۔ بوتل میں بنفشے کا تیل دیندار عورت کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق تیل کی بوتل مالدار عورت کی علامت ہے۔ سفید بلوریں پاکیزہ بوتل پارسا خوبصورت عورت سے شادی کی علامت ہے۔ بوتل ٹوٹنا بیوی کی موت کی، اور ضائع ہونا طلاق کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق بوتل کی تین ممکنہ تعبیریں ہیں: خوبصورت عورت، لونڈی، یا گھر کا غلام۔
