سونا
Gold
ابن سیرینؒ کے مطابق سونا دیکھنا مردوں کے لیے غم کی، اور عورتوں کے لیے اچھی علامت ہے۔ سونا پانا یا ملنا اسی مقدار میں مال ضائع ہونے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق سونا چاندی پگھلانا لوگوں کے طعنے سننے کی علامت ہے۔ سونا خرید و فروخت کرنا غم کی علامت ہے۔ سونے کا ڈھیر گھر لے جانا مال ملنے کی، اور سونا کھانا گھر والوں پر مال خرچ کرنے کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق سونے کی چیز مردوں کے لیے بری علامت ہے۔ سونا اور چاندی اکٹھے پانا عزت کی علامت ہے۔ چاندی کی کان دیکھنا مالدار عورت سے شادی کی علامت ہے۔ سنار جھوٹے شخص کی علامت ہے۔
