ہما (ایک افسانوی پرندہ) (A Legendary Bird
Huma
ابن سیرینؒ کے مطابق ہما دولت، عزت اور بزرگی کی علامت ہے۔ اپنے پاس ہما ہونا اسی مقدار میں دولت و عزت کی علامت ہے۔ ہما کا ہاتھ سے اڑ جانا عزت و مرتبے میں نقصان کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق ہما بادشاہ، رئیس یا بزرگ شخص کی علامت ہے۔ اسے مار کر گوشت کھانا کسی بڑے دانا آدمی پر فتح پا کر اس کا مال حاصل کرنے کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق ہما کی سات ممکنہ تعبیریں ہیں: بادشاہ، رئیس، بزرگ مرد، دولت، بزرگی، حکمرانی، یا عزت و اقبال۔
