بت
Idol
ابن سیرینؒ کے مطابق بت پرستی کرتے دیکھنا اللہ پر جھوٹ باندھنے اور غلط راستے پر جانے کی علامت ہے۔ لکڑی کا بت دین میں منافقت کی علامت ہے۔ چاندی کا بت کسی خواہش مند عورت سے تعلق کی، اور سونے کا بت مکروہ کاموں اور مال جمع کرنے کے میلان کی علامت ہے۔ لوہے، تانبے یا رانگ کا بت دین کی بجائے دنیا کی طلب کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق جواہرات کا بت حکمرانی اور نوکر چاکر کی طلب کی علامت ہے، جبکہ اس کا دور ہونا حرام مال جمع کرنے کی طلب کی علامت ہے۔ بت بناتے دیکھنا حیرانی اور بےبسی کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق بت کی تین ممکنہ تعبیریں ہیں: بےبنیاد جھوٹ، مکار منافق، یا فریب دینے والی بدکار عورت۔
