یاسمین (چنبیلی)
Jasmine
ابن سیرینؒ کے مطابق کسی دوست کا چنبیلی کا گلدستہ دینا آپس میں گفتگو ہونے کی علامت ہے۔ عورت کا چنبیلی کے پھول توڑ کر شوہر کو دینا طلاق کی علامت ہے۔ غلام کو دینا اس کے بھاگنے کی علامت ہے۔ چنبیلی کا درخت خواب میں مالدار مگر بدخو اور حاسد عورت کی علامت ہے۔ خوشبودار چنبیلی سخی احسان کرنے والی عورت کی علامت ہے۔
