لات مارنا
Kicking
ابن سیرینؒ کے مطابق کسی کو لات مارنا خود اسے یا اس کے رشتہ داروں کو نقصان پہنچانے کی علامت ہے۔ گھوڑے کا لات مارنا مرتبے میں نقصان کی، بعض مفسرین کے نزدیک فساد میں مصروف ہونے کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق عورت کا لات مارنا عورت کی وجہ سے تھوڑے غم کی علامت ہے۔ بوڑھی عورت کا لات مارنا مال کے تلف ہونے کی، اور غلام کا لات مارنا کسی بڑے آدمی سے نقصان کی علامت ہے۔ بیل کا لات مارنا اس سال نقصان کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق لات مارنے کی چار ممکنہ تعبیریں ہیں: نقصان، ضرر، غم، یا گھر والوں میں فساد۔
