خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

چھری

Knife

ابن سیرینؒ کے مطابق چھری بیٹے کی، اور اس کا میان عورت کی علامت ہے۔ اپنی ملکیت کی چھری ہونا بیٹے کی پیدائش کی علامت ہے۔ چھری کے ساتھ مزید ہتھیار ہونا بزرگی اور مرتبے کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق کمر پر باندھی اور ہاتھ میں چھری ہونا کسی سے پناہ اور طاقت ملنے کی علامت ہے۔ بعض کے نزدیک یہ غلام کے چھری بنانا سیکھنے کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق چھری میان سے نکالنا بیوی کے ہاں بیٹا ہونے کی علامت ہے۔ میان میں چھری ٹوٹنا باپ یا اس کے رشتہ داروں میں سے کسی کی موت کی علامت ہے۔ چھری سے خود کو زخمی کرنا اسی مقدار میں نقصان کی علامت ہے۔ چھری سے کچھ تراشنا خیر و فائدے کی، اور چھری میں عیب یا زنگ مالی نقصان کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق چھری کی سات ممکنہ تعبیریں ہیں: دلیل، بیٹا، فتح، پناہ، بھائی، طاقت، یا ولایت۔