چیتا(2)
Leopard
ابن سیرینؒ کے مطابق چیتا دشمن کی علامت ہے جس کی دشمنی ظاہر ہو جاتی ہے۔ چیتے سے لڑ کر غالب آنا دشمن پر فتح پانے کی علامت ہے۔
امام کسانیؒ کے مطابق چیتے کا بھاگ جانا دشمن کے بھاگنے کی، اور بہت چیتوں کا فرمانبردار ہونا دشمنوں کے ذلیل ہونے کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق چیتے کا گوشت کھانا دشمن کا مال کھانے کی علامت ہے۔ چیتے کو مارنا کوئی خاص فائدہ نہیں دیتا۔ چیتے کو کندھے پر اٹھانا دشمن کا بوجھ اٹھانے کی علامت ہے۔ گھر میں بند چیتوں کا شور مچانا دشمنوں سے تکلیف پہنچنے کی علامت ہے۔
