خط
Letter
ابن سیرینؒ کے مطابق بند خط پوشیدہ بات ظاہر ہونے کی، اور کھلا خط ظاہر بات کی علامت ہے۔ مہر لگا خط اچھی خبر آنے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق سرنامہ پڑھنا خیر ملنے کی، اور بغیر سرنامے کا خط غم کی علامت ہے۔ خط کا مضمون پڑھنا مرتبہ اور عزت ملنے کی، بعض کے نزدیک موت کے قریب ہونے کی علامت ہے، جیسا کہ قرآن میں ہے: اِقْرَاْ کِتَابَکَ کَفٰی بِنَفْسِکَ الْیَوْمَ عَلَیْکَ حَسِیْبًا (اپنی کتاب پڑھ، آج تیری جان تیرے حساب کے لیے کافی ہے)۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق حکمران کا خط ملنا مگر نہ پڑھنا غم کی، اور پڑھ کر اچھی خبر ملنا خوشی کی علامت ہے۔ بری خبر ہونا ناخوشی اور ہلاکت کی علامت ہے۔
