خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

لوزینہ (بادام کی مٹھائی) (Almond Sweet

Marzipan

ابن سیرینؒ کے مطابق شکر کے ساتھ لوزینہ منہ میں رکھا جانا کسی سے پیاری بات سننے کی علامت ہے۔ بہت سا لوزینہ کھانا اسی مقدار میں مال ملنے کی علامت ہے۔ کسی کو لوزینہ دینا اس کے لیے اچھی بات یا نیک کام کرنے کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق لوزینہ کھانا مال و نعمت کی علامت ہے۔ لوزینہ خریدنا یا ملنا حلال مال کی علامت ہے۔ لوزینہ ضائع یا چوری ہونا مالی نقصان کی علامت ہے۔