خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

دوا

Medicine

ابن سیرینؒ کے مطابق بیماری کے لیے دوا کھانا دین کی اصلاح تلاش کرنے کی علامت ہے۔ ناموزوں دوا کھانا دین کی اصلاح میں کمی کی علامت ہے۔ تندرستی کے لیے دوا کھانا دنیاوی بہتری کی خواہش کی علامت ہے۔ لوگوں کو دوا بتانا لوگوں پر احسان کرنے کی علامت ہے۔ دوا خشک ہو جانا غم سے نجات کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق دوا کھا کر دست لگنا نقصان کی، اور فائدہ ہونا غم سے نجات کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق زرد ناپسندیدہ دوا بیماری کی علامت ہے۔