زنگار (دھات کا زنگ)
Metal Rust
ابن سیرینؒ کے مطابق زنگار حرام مال کی علامت ہے۔ کسی سے زنگار لینا اسی مقدار میں حرام مال کی علامت ہے۔ آگ پر زنگار روشن ہونا حکمران سے فائدہ مند معاملے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق زنگار مال اور خواہش کی علامت ہے۔ جسم یا کپڑے پر زنگار حکمران سے نقصان کی علامت ہے۔ زنگار کھانا حرام مال کھانے اور آخرکار حکمران کو غم پہنچنے کی علامت ہے۔
