نیولا(1)
Mongoose
ابن سیرینؒ کے مطابق نیولا چور کی علامت ہے۔ نیولا پکڑنا یا مارنا چور کو پکڑنے اور اس پر فتح پانے کی علامت ہے۔ نیولے کا گوشت کھانا چوری کا مال واپس لینے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق نیولے کا پکڑنا یا کاٹنا بیماری کے بعد شفا کی علامت ہے۔ نیولے سے لڑ کر جیتنا دشمن پر فتح کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق نیولے کی تین ممکنہ تعبیریں ہیں: چور، غم، یا بیماری۔
