خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

شہتوت

Mulberry

میٹھا شہتوت کھانا رزق کی علامت ہے، جبکہ کالا شہتوت غم کی علامت ہے۔

ابن سیرینؒ کے مطابق موسم میں میٹھا شہتوت دیکھنا اپنی محنت سے رزق ملنے کی علامت ہے، جبکہ بےموسم دیکھنا غم کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق میٹھا شہتوت کھانا کسی جوان آدمی سے مزدوری ملنے کی علامت ہے، جبکہ کالا شہتوت غم و تشویش کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق شہتوت کی تین ممکنہ تعبیریں ہیں: مال، محنت سے فائدہ، یا عورت کی طرف سے جھگڑا۔