کوتوال (رات کا پہرے دار)
Night Watchman
ابن سیرینؒ کے مطابق کوتوال کے ساتھ نیک لوگوں میں پھرنا خیر و فائدے کی علامت ہے، جبکہ اس کے برعکس نقصان کی علامت ہے۔ کوتوال کا پکڑنا حکمران کے ملازموں سے تکلیف کی علامت ہے۔ کوتوال سے ملامت نہ پہنچنا خیر کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق کوتوال کا کپڑے اتارنا یا قید کرنا حکمران کے آدمیوں سے بےحرمتی کی علامت ہے۔ کوتوال سے بھاگ جانا معمولی رنج کی علامت ہے۔
