خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

نقاشی

Painting / Drawing

ابن سیرینؒ کے مطابق چھت اور دیواروں پر نقاشی کرنا دیندار ہونے کے باوجود دنیا اور کاموں پر فریفتہ ہونے کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق نقاشی اور مصوری باطل اور ناحق کام کی علامت ہے، جیسا کہ قرآن میں ہے: مَاھٰذِہِ التَّمَاثِیْلُ الَّتِیْ اَنْتُمْ لَھَا عٰکِفُوْنَ (یہ تصویریں کیا ہیں جن کی تم پوجا کر رہے ہو)۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق نقاشی کی چار ممکنہ تعبیریں ہیں: دنیا کی زیبائش، بےہودہ کام، حیلہ، یا فریب و جھوٹ۔