قلم(2)
Pen
قلم کی تعبیر میں مفسرین کا اختلاف ہے۔ ابن سیرینؒ کے مطابق قلم اللہ کے حکم کی علامت ہے، اور بعض کے نزدیک یہ ایک فرشتہ ہے جو اللہ کے حکم پر لکھتا ہے، جیسا کہ قرآن میں ہے: ن وَالْقَلَمِ وَمَا یَسْطُرُوْنَ (ن! قسم ہے قلم کی اور جو کچھ وہ لکھتے ہیں)۔ قلم اپنے حقیقی صورت میں دیکھنا کسی عقلمند حکمران سے واسطہ پڑنے کی علامت ہے۔ ہاتھ میں قلم ہونا فاضل بیٹے کی پیدائش کی علامت ہے۔
حضرت اسماعیل اشعثؒ کے مطابق قلم سے کچھ لکھنا کچھ سیکھنے کی علامت ہے، جیسا کہ قرآن میں ہے: عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَا لَمْ یَعْلَمْ (انسان کو وہ سکھایا جو وہ نہیں جانتا تھا)۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق قلم کی چار ممکنہ تعبیریں ہیں: اللہ کا حکم، فرشتہ، دولت، یا حقیقی کاموں کا بننا۔
