چوپایہ
Quadruped Animal
ابن سیرینؒ کے مطابق فرمانبردار چوپایہ اپنے پاس ہونا کسی جنگلی (سادہ) شخص سے اس کی قدر کے مطابق فائدے کی علامت ہے۔ جنگلی چوپایوں کا ریوڑ اپنے پاس آنا جنگل میں رہنے والے لوگوں کی اطاعت حاصل ہونے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق جنگلی چوپایوں کی پوجا کرنا عقلمند لوگوں سے جھگڑے کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق خود کو چوپایہ بنتا دیکھنا عقل کھونے کی علامت ہے۔ چوپائے کا بات کرنا عزت ملنے کی، اور اس کا گوشت کھانا اسی مقدار میں مال ملنے کی علامت ہے۔
