قوس قزح (آسمانی کمان)
Rainbow
ابن سیرینؒ کے مطابق آسمان پر زرد رنگ کی کمان دیکھنا اس علاقے کے لوگوں کی بیماری کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق سبز رنگ سرخ سے زیادہ ہونا اس علاقے میں نعمت کی فراوانی کی، اور سرخ رنگ زیادہ ہونا اس کے برعکس علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق سرخ ستون جیسا نظر آنا اس علاقے کے حکمران کی طاقت اور کامیابی کی علامت ہے، جبکہ سیاہ ستون اس کے برعکس تعبیر رکھتا ہے۔
