خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

چوہا

Rat / Mouse

ابن سیرینؒ کے مطابق چوہا ظاہری طور پر پارسا مگر باطنی طور پر بدکردار عورت کی علامت ہے۔ چوہا پکڑنا یا ملنا ایسی عورت سے شادی کی علامت ہے۔ چالاکی سے چوہا پکڑنا حیلے سے شادی کرنے کی علامت ہے۔ گھر میں ایک جیسے بہت چوہے جمع ہونا اسی طرح کی عورتوں کے گھر میں جمع ہونے کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق ناک یا مردانہ عضو سے چوہا نکلنا نالائق بیٹی کی پیدائش کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق گھر میں جنگلی چوہے آنا وہاں نالائق عورتوں کے جمع ہونے کی علامت ہے۔