خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

مرغا

Rooster

ابن سیرینؒ کے مطابق مرغا اپنی ملکیت میں ہونا غلام زادے پر فتح پانے کی علامت ہے۔ مرغے سے لڑنا کسی غیر ملکی شخص سے جھگڑے کی علامت ہے۔ مرغے کا پکا بچہ کھانا غلام یا لونڈی سے بیٹا حاصل ہونے کی علامت ہے۔ مرغے کی آواز سننا نیکی اور خیرات پسند کرنے کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق مرغا اپنے پاس ہونا بیٹے کی پیدائش یا کسی نیک شخص کی صحبت کی علامت ہے، جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مرغا میرا دوست ہے، وہ نماز کی طرف بلاتا ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق مرغے پر قابو پانا سردار زادے پر غلبہ پانے کی علامت ہے۔