خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

شیطانی تصرف

Satanic Influence

مذکورہ احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ برے خواب شیطان کی طرف سے ڈالے جاتے ہیں۔ شیطان مومن کو پریشان تو کر سکتا ہے، لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شکل اختیار کر کے کسی کے خواب میں دھوکا نہیں دے سکتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَتَمَثَّلُ بِي (بخاری و مسلم، عن ابی ہریرہؓ)

یعنی: "جس نے مجھے خواب میں دیکھا اس نے واقعی مجھے دیکھا، کیونکہ شیطان میری شکل اختیار نہیں کر سکتا۔"