ترازو(1)
Scale
ابن سیرینؒ کے مطابق ترازو خواب میں کسی سفیر یا ثالث کی علامت ہے۔ ترازو ملنا انصاف کرنے کی علامت ہے۔ ترازو ٹوٹنا یا جلنا موت کے خوف کی علامت ہے۔
ترازو سے تولنا — عالم کے لیے قاضی بننے کی، اور غیر عالم کے لیے قاضی کی ضرورت کی علامت ہے۔ دوسری رائے کے مطابق ترازو ایک منصف اور راست گو شخص کی علامت ہے۔
