خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

سایہ

Shade

ابن سیرینؒ کے مطابق سایہ بزرگی اور رعب کی علامت ہے۔ حکمران کا سایہ خود حکمرانی کی علامت ہے۔ بہت سے درختوں کا سایہ فساد کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق کسی جگہ سایے میں بیٹھنا موت کے قریب ہونے کی علامت ہے، جیسا کہ قرآن میں ہے: اَلَمْ تَرَ اِلٰی رَبِّکَ کَیْفَ مَدَّ الظِّلَّ (کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے رب نے سائے کو کیسے پھیلایا)۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق سائے میں بیٹھنے کی پانچ ممکنہ تعبیریں ہیں: بزرگی، رعب، پناہ، فائدہ، یا موت۔