جوتا(2)
Shoe
ابن سیرینؒ کے مطابق جوتے کے تسمے ٹوٹنا لمبے سفر کی علامت ہے۔ جوتے میں سوراخ ہونا سفر رکنے اور رنج کی علامت ہے۔ سبز جوتا آخرت کے سفر کی علامت ہے۔ جوتا نہ ہونا خادمہ ملنے کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق سیاہ جوتا مالدار بیوی کی، سرخ جوتا خوش عیش بیوی کی، اور سفید جوتا پارسا بیوی کی علامت ہے۔ گائے کے چمڑے کا تسمہ ان صفات کی، اور اونٹ کے چمڑے کا تسمہ اجنبی نسل کی بیوی کی علامت ہے۔ چلتے چلتے جوتا اترنا آخرت کے سفر کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق جوتے کی تین ممکنہ تعبیریں ہیں: سفر، عورت، یا لونڈی۔
