چاندی(1)
Silver
ابن سیرینؒ کے مطابق کچھ لوگ خواب میں چاندی دیکھ کر بیداری میں پاتے ہیں، جبکہ کچھ لوگ مزاج کے فرق سے غم پاتے ہیں۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق خالص چاندی سچی خبر، اور کھوٹی چاندی جھوٹی خبر کی علامت ہے۔ تھیلی میں چاندی امانت رکھے جانے کی علامت ہے۔
حضرت دانیال علیہ السلام کے مطابق چاندی کا پیالہ، برتن یا مورتی دیکھنا اسی مقدار میں خزانہ ملنے کی علامت ہے۔ چاندی کی کان کا کچھ حصہ پانا اس علاقے سے شادی کی علامت ہے۔
