چڑیا
Sparrow
حضرت دانیال علیہ السلام کے مطابق چڑیا اس کے مرتبے کے مطابق کسی مرد کی علامت ہے۔ اسے جال سے پکڑنا کسی کمزور شخص سے چالاکی سے کام لینے کی علامت ہے۔ چڑیا پکڑنا کسی عورت پر قابو پانے کی علامت ہے۔ اس کا گوشت کھانا مال ملنے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق سرخ چڑیا پکڑنا خوبصورت عورت یا لونڈی ملنے کی، اور زرد چڑیا بیمار عورت سے شادی کی علامت ہے۔ چڑیا کا گوشت خیر اور امن کی علامت ہے۔ چڑیا کی آواز حیرت انگیز باتیں سننے کی، اور بہت سی چڑیاں ملنا سرداری اور مال کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق چڑیا کی نو ممکنہ تعبیریں ہیں: بادشاہ، مال، بزرگ مرد، خوبصورت غلام، قاضی، تاجر، ڈاکو، جھگڑالو شخص، یا حریص شخص۔
