نیزہ
Spear
ابن سیرینؒ کے مطابق نیزے کے ساتھ دیگر ہتھیار بھی ہونا بزرگی اور خواہش پوری ہونے کی علامت ہے۔ صرف نیزہ ہونا کام کے مشکل سے ہونے کی علامت ہے۔ نیزہ کوئی لے جانا لوگوں کی غیبت کرنے کی علامت ہے۔ کسی کو نیزے سے مار کر زخمی کرنا طاقت اور لوگوں پر فتح پانے کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق نیزے کی آٹھ ممکنہ تعبیریں ہیں: طاقت، سفر، ولایت، عورت، اولاد، امن، توانائی، یا نیک راستی۔
