خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

سیڑھی

Staircase

ابن سیرینؒ کے مطابق گارے اینٹ کی سیڑھی سے اوپر جانا خیر و صلاح اور دین میں اضافے کی علامت ہے۔ چونے پتھر کی سیڑھی سنگدلی کی، اور لکڑی کی سیڑھی دین کی کمزوری کی علامت ہے۔ سیڑھی کی چوٹی پر پہنچنا حکمرانی یا خیر و فائدے کی علامت ہے۔ سیڑھی سے نیچے آنا اس کے برعکس ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق سیڑھی سے گرنا مرتبے اور بزرگی سے گرنے کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق سیڑھی پارسا شخص کے لیے دشمن پر فتح کی، اور بدکردار شخص کے لیے منافقت کی علامت ہے۔