چوری کرنا
Stealing
کسی کا مال چرا کر خرچ کرنا پکڑے جانے کی علامت ہے۔ چرانے کی نیت مگر نہ چرانا کسی کو بری بات پہنچانے کی، یا بیماری کے بعد شفا کی علامت ہے۔ گھر سے کچھ چرانا کسی مصیبت کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق چور کے قبضے میں ہونا برے حالات اور غم کی علامت ہے۔ چوروں کا راستہ روکنا غم کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق چوروں کا سامان لے جانا خوشحالی کے ختم ہونے کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق چوری بیماری کی علامت ہے۔ بعض مفسرین کے نزدیک یہ کسی جگہ لڑکے کی پیدائش کی علامت ہے، اور اگر خواب دیکھنے والے کا بچہ غائب ہو تو یہ اس کی محفوظ واپسی کی علامت ہے۔
حضرت دانیال علیہ السلام کے مطابق چور خیانت اور مکاری کی علامت ہے۔
