خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

مندر

Temple

ابن سیرینؒ کے مطابق مندر میں بیٹھ کر قبلے کی طرف نماز پڑھنا آخرکار توبہ کر کے اللہ کی طرف رجوع کرنے اور دین میں مضبوطی کی علامت ہے، کیونکہ مندر بھی عبادت کی جگہ ہے۔ یہودیوں کے قبلے کی طرف نماز پڑھنا یہودیوں سے محبت رکھنے کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق خود کو مندر میں دیکھنا بےدین لوگوں کی باتوں پر عمل کرنے کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق مندر دیکھنا نیک شخص کے لیے خیر و نیکی، اور بدکردار شخص کے لیے شرارت و فساد کی علامت ہے۔