گلا
Throat
ابن سیرینؒ کے مطابق گلا سلامت اور بےتکلیف ہونا امانت اور قرض ادا کرنے کی علامت ہے۔ گلے میں تکلیف ہونا اس کے برعکس ہے۔ کشادہ گلا رزق کی فراوانی، اور تنگ گلا اس کے برعکس علامت ہے۔ مضبوط درست گلا امانت داری کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق گلا کٹنا دین میں کسی ظلم کی علامت ہے۔ جانور کا گلا کاٹ کر گوشت کھانا — حلال جانور کے لیے حلال مال، اور حرام جانور کے لیے حرام مال ملنے کی علامت ہے۔ کسی کا گلا دبانا شرف اور بزرگی سے معزولی کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق گلا آدمی کی آمدنی اور خرچ کی علامت ہے۔
حضرت اسماعیل اشعثؒ کے مطابق گلا کاٹنا مغلوب شخص کی رسوائی کی علامت ہے۔
