درخت کا گوند
Tree Gum
ابن سیرینؒ کے مطابق درخت کا گوند بچا کھچا مال کھانے کی علامت ہے۔ اپنے پاس گوند ہونا کسی کا فاضل مال کھانے کی علامت ہے۔ کسی کو گوند دینا اپنا بچا ہوا مال دینے کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق گوند تھوڑے فائدے کی علامت ہے، جو اس درخت سے جڑے شخص سے ملے گا — مثلاً بادام کا گوند بخیل شخص سے، آڑو کا گوند بیمار شخص سے، اور کیکر کا گوند صحرا نشین شخص سے فائدے کی علامت ہے۔
