خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

گاؤں

Village

ابن سیرینؒ کے مطابق نامعلوم گاؤں میں ہونا خیر کی علامت ہے، جبکہ معروف گاؤں میں جانا برائی کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق شہر سے کسی خوشحال گاؤں میں جا کر آباد ہونا خیر و برکت اور عزت کی علامت ہے، اور اس کے برعکس بدبختی کی علامت ہے۔ گمشدہ گاؤں میں ہونا خیر کی علامت ہے۔ نامعلوم گاؤں ملنا، خریدنا یا بنانا اس کی آبادی کے مطابق فائدے کی علامت ہے۔