خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

بنفشہ

Violet

ابن سیرینؒ کے مطابق موسم میں بنفشہ دیکھنا عورت یا لونڈی سے کچھ ملنے یا بیٹے کی پیدائش کی علامت ہے۔ اسے درخت سے جدا دیکھنا غم کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق عورت کا بنفشہ اکھاڑ کر شوہر کو دینا طلاق کی، اور بنفشہ ملنا جدائی کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق بنفشے کا درخت بدمزاج لونڈی کی علامت ہے۔